کولکاتہ ،23؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سری لنکا کی ٹیم کو ورلڈ کپ کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ہندوستان کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ملے گا۔واٹمور یہاں کیرالہ کے کوچ کے طور پر بنگال کے خلاف رنجی میچ کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ہندوستان کے پاس جیتنے کا اچھا موقع ہے۔انہوں نے محمد سمیع کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ فارم میں ہے اور اچھا بولر ہے۔آسٹریلیا میں اچھا کرے گا۔انہوں نے آسٹریلیا کو ہلکے میں نہ لینے کا انتباہ بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ اب آسٹریلیا کو کمتر نہیں سمجھ سکتے وہ بھی اس وقت جب ان کے فاسٹ بولر فٹ ہوں۔